Home | تاریخ | نبشتانک | مقالات فارسی | English | حقوق بشر |آزمانک داستان | شاعرانی دیوان | عکس | زنان و کودکان | زبان و کتاب | اجتماعی فرھنگی

 

 

دو مامور از ارتش تروریستی پاکستان ھلاک و دو نفر دیگر زخمی شدند
خضدار میں فائرنگ، دو فوجی ہلاک

فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد خضدار میں خوف و ہراس پھیل گیا

بلوچستان کے شہر خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

اس واقعہ کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیل گیا ہے اور شہر کی تمام دکانیں اور بازار بند کر دیے گئے ہیں۔

کوئٹہ سے چار سو کلومیٹر دور جنوب مشرق میں واقع خضدار شہر میں سنیچر کے روز نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے چار اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ خضدار چھاؤنی سے ایک گاڑی میں شہر آ کر سودا سلف لینے کے لیے پیدل بازار جار ہے تھے۔

فائرنگ سے دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کو فور ی طور پر سول ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے انہیں سی ایم ایچ کوئٹہ لایا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خضدار نذیر کرد نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سنیچر کو پاکستان آرمی کے دس کے قریب اہلکار خضدار چھاؤنی سے ایک گاڑی میں خضدار شہر میں ایک مقامی بنک آئے تھے اور یہاں انہوں نے اپنی گاڑی پولیس لائن میں کھڑی کی۔ ان میں سے چار افراد سودا سلف لینے کے لیے پیدل دکانوں کی طرف جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائر نگ کی جس کے باعث دو اہلکاروں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واقعہ کے بعد شہر میں خوف وہراس پھیل گیا اور دکانداروں نے اپنی دکانیں اور مارکیٹیں بند کر دیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کور کے جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے نہ صر ف خضدار شہر میں گشت شروع کر دی ہے بلکہ کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں۔

خیال رہے کہ پندرہ جنوری کو بلوچ طلبہ تنظیم بی ایس او( آزاد ) کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی پر فائرنگ کے ایک واقعہ میں خضدار کالج کے دوطالب علم صدام بلوچ اور علی دوست بلوچ ہلاک جبکہ چار دیگر طلبہ زخمی ہوئے تھے۔ بلوچ طلبہ نے فائرنگ کی ذمہ داری فرنٹیئرکور پر عائد کی تھی تاہم کوئٹہ میں ایف سی کے ترجمان نے بی ایس او نے اس الزام کو مسترد کردیاتھا

بی ایس او کے دو طلبہ کی ہلاکت کے بعد سولہ جنوری کو کوئٹہ مستونگ اور خضدار میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں چار آبادکار ہلاک ہوئے تھے۔

BBC Urdu

 

 
     

Home | تاریخ | نبشتانک | مقالات فارسی | English | حقوق بشر |آزمانک داستان | شاعرانی دیوان | عکس | زنان و کودکان | زبان و کتاب | اجتماعی فرھنگی