|
انفجار بمب در جعفرآباد
بلوچستان
جعفرآباد:ہوٹل کے باہر دھماکہ، چار ہلاک
دھماکے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں ایک ہوٹل کے باہر بم
دھماکے سے چار افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ سے پانچ سو کلومیٹر دور جنوب مشرق
میں واقع شہر صحبت پور میں جمعرات کو پیش آیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جعفر آباد سید فرید علی کے مطابق بم ایک موٹرسائیکل
میں نصب تھا جسے ہوٹل کے باہر کھڑا کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق دھماکے سے ہوٹل کے علاوہ کئی عمارتوں اور دکانوں کو بھی
نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کے زخمیوں کو ڈیرہ اللہ یار اور جیکب آباد کے
ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے میں ہلاک
اور زخمی ہونے والے عام لوگ ہیں۔
کسی فرد یا تنظیم نے تاحال اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے
جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ منگل کو بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ایک
موٹرسائیکل میں نصب شدہ بم کے دھماکے میں ڈی پی او سید فرید علی سمیت
سات افراد زخمی ہوئے تھے جس کی ذمہ داری بلوچ شدت پسند تنظیم بلوچ ری
پبلکن آرمی(بی آر اے) نے قبول کی تھی۔ اس سے قبل پیر کو بلوچستان کے
شہر پنجگور میں ہونے والے ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری بلوچ
لیبریشن آرمی (بی ایل اے)نے قبول کی تھی۔
bbc urdu |